فائنل سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا، بیٹرحسن نواز ان فٹ

Published On 23 May,2025 07:58 pm

لاہور:(دنیا نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز ان فٹ ہو گئے۔

حسن نواز کا پریکٹس سیشن کے دوران پاؤں مڑ گیا، انہیں  ریسکیو کی گاڑی کے ذریعے ایکسرے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کیلئے ایل سی سی اے گراؤنڈ پر پریکٹس میں مصروف تھی۔

واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سیزن 10 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے،ایونٹ کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔