اسلام آباد یونائیٹڈ کو فیصلہ کن میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

Published On 22 May,2025 06:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج اوپنر ایلکس ہیلز نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اپنی روانگی کا اعلان کیا اور ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں فرنچائز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایلکس ہیلز بھارتی جارحیت اور ٹورنامنٹ کے دوبارہ ری شیڈول ہونے کے بعد سب سے پہلے پاکستان آنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل تھے، انگلش اوپنر نے ذاتی وجوہات کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے صرف بقیہ میچز کے بجائے محض 2 میچز کیلئے اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ایلکس ہیلز 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے گئے تھے۔

میچ میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس آخری موقع ہوگا کہ وہ ایلیمنیٹر 2 میں فتح حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں۔