لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس یل 10 کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کو95رنز سے ہرا کرفائنل میں پہنچ گئی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ناک آؤٹ مقابلے میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز سکور کیے، ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 107رنز بنا سکی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کوشل پریرا 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد نعیم 50، عبداللہ شفیق 25، بھانوکا راجاپکشا 22، آصف علی 15، فخر زمان 12 جبکہ شکیب الحسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
اسی طرح ارشاد حسین 5 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی صفر پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3، سلمان ارشاد نے 2 جبکہ عماد وسیم اور جمی نیشم نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا اور بعد میں آنے والا بھی کوئی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کر سکا، صاحبزادہ فرحان 3،محمد شہزاد صفر، دوسان7،عماد وسیم 8، حیدر علی4، نسیم شاہ صفر، ٹمل ملز7رنز بنا سکے جبکہ ٹیم میں سلمان علی آغا 33اور شاداب خان 26رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دوسری جانب لاہور قلندر کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور راشد حسین نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔