چمچماتی ٹرافی کیساتھ لاہور قلندرز پر انعامات کی بارش

Published On 26 May,2025 04:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) چمچماتی ٹرافی کیساتھ لاہور قلندرز پر انعامات کی بارش ہوگئی۔

لاہورقلندرز کی ٹیم کو فائنل جیتنے پر 14 کروڑ روپے کا انعامی چیک دیا گیا، رنز اپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ کروڑ60لاکھ روپے کا انعام دیا گیا، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے جیت پر جشن منایا اور ٹرافی تھام کر گراؤنڈ کا چکرلگایا۔

واضح رہے پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل معرکے میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔