پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Published On 27 May,2025 05:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے، پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جب کہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسرے ٹی 20 میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرے ٹی 20 میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے جب کہ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔