لاہور:(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری کےلیے غیر ملکی کوچز کی درخواستیں موصول ہوگئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر 48 سالہ ایشلے نوفکے بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
خیال رہے اپنے کیریئر کےدوران ایشلے نوفکے 1 ایک روزہ میچ اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
بورڈ ذرائع نے بتایا کہ ایشلے نوفکے سمیت دیگر غیر ملکی کوچز کی درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ آخری تاریخ 6 جون مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 4 شعبوں بولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کی درخواستیں شامل ہیں۔