سٹارز نے سدرہ امین کی قیادت میں نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

Published On 24 May,2025 08:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹارز نے سدرہ امین کی قیادت میں نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

فیصلہ کن معرکہ آرائی میں کانکررز کو 42 رنز سے شکست ہوئی، نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔

ثنا عروج 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں،حورینہ سجاد نے 23 رنز بنائے، نشرہ سندھو اور ماہ نور آفتاب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، کانکررز کی ٹیم 19.4 اوورز میں 93 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،دعا ماجد نے 29 رنز بنائے، انوشا ناصر نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، وحیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انوشا ناصر اور ثنا عروج پلیئر آف دی میچ قرار پائیں، فاطمہ ثنا نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ حاصل کیا، سدرہ امین بہترین بیٹر، رامین شمیم اور انوشا ناصر بہترین بولر اور سدرہ نواز کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔