پاک بنگلادیش سیریز: سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

Published On 23 May,2025 02:38 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کی سکیورٹی فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے منظوری دیدی ہے۔

سیریز میں سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو سونپنے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا 30 مئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

بنگلا دیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو بنگلا دیش کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔