پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر

Published On 26 May,2025 04:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا۔

پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

سالہ شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی شامل ہیں، سکندر رضا اور فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پی ایس ایل ٹیم میں جگہ حاصل کی۔

پی ایس ایل کی ٹیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی حسن نواز، ابرار احمد اور شہیم اشرف بھی شامل ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان اور پشاور زلمی کے نوجوان باصلاحیت فاسٹ باؤلر علی رضا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

کراچی کنگز کے تین کھلاڑیوں کو پی ایس ایل ٹیم میں شامل کیا گیا جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر، اوپننگ پارٹنر جیمز ونس اور فاسٹ بولر حسن علی جبکہ خوشدل شاہ کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔