وزیراعظم کی لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 جیتنے پر مبارکباد

Published On 26 May,2025 09:14 am

استنبول: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا، پی ایس ایل 10 میں شامل تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بورڈ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور تمام کھلاڑیوں، بالخصوص غیر ملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔