سفارتی محاذ پر سرگرمیاں تیز، وزیراعظم آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے

Published On 23 May,2025 11:06 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورے میں ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، امارات اور ایران شامل ہیں، وزیراعظم کے ممکنہ دوروں سے متعلق تیاریوں شروع کر دی گئی ہیں، وزیراعظم آئندہ ہفتے دوروں کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، بھارتی بیانات اور الزامات دوست ممالک کے سامنے رکھیں گے۔