توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِاعظم

Published On 22 May,2025 08:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گیس شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے اور نئے ذخائر دریافت کرنے کیلئے مختلف بلاکس کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم کو گیس سیکٹر کے مالی استحکام، طویل مدتی منصوبہ بندی اور گورننس کے نظام کی بہتری پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔