اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملک کی داخلہ اور خارجی سکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے رابطوں بارے آگاہ کیا، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ بارے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری میں بھارتی کشیدگی کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔