شاہین آفریدی ہماری فیملی کاحصہ ہیں: ثمین رانا

Published On 26 May,2025 11:39 am

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی ہماری فیملی کاحصہ ہیں، 4 سال میں 3 ٹرافیاں جیتی ہیں۔

لاہور میں پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ثمین رانا نے کہا ہے کہ سکندر رضا کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے، 6 بجکر 50 منٹ پر سکندر رضا ایئرپورٹ پہنچے، وہ اکانومی کلاس میں آئے کمٹمنٹ قابل تعریف ہے۔

ٹیم ڈائریکٹر لاہور قلندرز نے بتایا کہ 4 سال میں 3 ٹرافیاں جیتی ہیں اور یہ ٹرافیاں ہمیں شاہین آفریدی نے جتوائی ہیں، بنگلا دیش کیخلاف سیریز کیلئے شاہین آفریدی نے ریسٹ مانگا تھا تاکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے، میں ٹرافی شاہین آفریدی اورحارث رؤف کے نام کروں گا۔