پی ایس ایل 10 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کون؟

Published On 26 May,2025 11:08 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کون کون سے ہیں؟

لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر تیسری بار پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا ٹائٹل جیت لیا۔

لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے، لاہور قلندرز نے 202 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

لاہور قلندر کی جانب سے کوشل پریرا 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سکندر رضا نے صرف 7 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔

پی ایس ایل 10 کے اہم ایوارڈز کن کھلاڑیوں کے نام رہے؟

1: لاہور قلندرز کے کوشل پریرا کو شاندار بیٹنگ کرنے پر پلیئر آف دی فائنل قرار

2: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز بیٹر آف دی ٹورنامنٹ قرار

3: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی ایونٹ کے بہترین بولر قرار

4: قلندرز کے سکندر رضا ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار

5: لاہور قلندرز کے محمد نعیم لیگ کے بہترین ایمرجنگ پلیئر قرار

6:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار

7: اسی طرح پشاور زلمی کے عبدالصمد ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر قرار پائے ہیں۔

ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپےسے زائد) بھی حاصل کر لی، رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر (5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد) آئے۔