لاہور قلندرز نے ٹی 20 کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Published On 26 May,2025 10:54 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم لاہور قلندرز نے ٹی 20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت لیا۔

لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز نے 202 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اس شاندار جیت کے ساتھ لاہور قلندرز نے ٹی 20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔

لاہور قلندر نے ٹی 20 کرکٹ کے کسی بھی فائنل کا سب سے کامیاب رن چیز کیا اور پہلی مرتبہ کسی ٹی 20 فائنل میں کوئی ٹیم اتنا بڑا ہدف عبور کر پائی، اس سے قبل سب سے بڑا کامیاب چیز 200 رنز کا آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نام تھا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف 2014 آئی پی ایل فائنل میں 200 رنز کا ہدف عبور کیا تھا، لاہور قلندرز کسی بھی ٹی 20 فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔