ٹی 20 سیریز: بنگلا دیش سکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا

Published On 26 May,2025 10:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے بنگلا دیش سکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا۔

بنگلا دیش ٹیم کے دیگر اراکین آج لاہور پہنچے ہیں، ٹیم کا پہلا گروپ گزشتہ رات لاہور پہنچا تھا۔ 27 مئی کو دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی جبکہ اسی دن ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب بھی ہو گی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔