لاہور: (دنیا نیوز) بنگلادیش کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے قبل پاکستانی سکواڈ میں اچانک ایک تبدیلی کردی گئی۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونئیر کی جگہ محمد عباس آفریدی کو 16 رکنی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران محمد وسیم جونئیر کے سائیڈ سٹرین انجری کے شکار ہونے کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ عباس آفریدی کو موقع دیا گیا ہے۔
نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عباس 20 ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ عباس آفریدی نے پی ایس ایل سیزن 10 میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔