حسن علی ٹی 20 میں 5 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے

Published On 29 May,2025 11:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹیں لے کر حسن علی نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلادیش کیخلاف کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے حسن علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت مہمان ٹیم کو 37 رنز سے شکست دی۔

حسن علی نے 3.2 اوورز میں 30 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور چوتھے پاکستانی باؤلر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا، ان سے قبل عمر گل، سفیان مقیم، عماد وسیم بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔