ایشیا کپ:پاکستان نے عمان کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دے دیا

Published On 12 September,2025 07:09 pm

دبئی: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نےعمان کو جیت کے لیے 161رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنا لیے ،پاکستان کی جانب سے محمد حارث 66رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

اسی طرح صاحبزادہ فرحان نے 29اور محمد نواز نے 19رنز بنائے، جب کہ حسن نواز نے 9اور فہیم اشرف نے 8رنز بنائے ، کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بڑا ہدف بنا کرعمان کو پریشر میں لانے کی کوشش کریں گے۔

عمان کی جانب سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔