ایشیا کپ: یو اے ای کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم سٹیڈیم پہنچ گئی، ٹاس 8 بجے ہوگا

Published On 17 September,2025 06:51 pm

دبئی: (دنیا نیوز) ایشیا کپ میں میچ ریفری کے تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر قومی کرکٹ ٹیم یو اے ای کیخلاف میچ کیلئے سٹیڈیم میں پہنچ گئی ہے،

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی سٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا تھا۔

ترجمان پی سی بی عامر میر کا کہنا ہے کہ بات چیت چل رہی ہے، پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی کی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے مشاورت جاری ہے، کوشش ہے کہ اچھی خبر سامنے آئے تو چیئر مین پی سی بی سب کو آگاہ کریں گے۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے سٹیڈیم روانگی روکی گئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوٹل میں رکنے کا کہا گیا، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں جانے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سلمان نصیر، یگر عہدیدار میٹنگ میں موجود ہیں۔