ایشیا کپ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے میچ کو ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا

Published On 17 September,2025 06:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کے معاملے پر پی سی بی حکام کی مشاورت جاری ہے تاہم پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کےمیچ کوایک گھنٹہ آگےبڑھا دیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے مشاورت کی دعوت کی پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ پی سی بی ہیڈ آفس پہنچ چکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دونوں سابق چیئرمینوں سے مشاورت کے بعد ختمی فیصلے کا اعلان کرینگے، کوشش ہےکہ اچھی خبرآئے۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، میچ ساڑھے 7 بجے کے بجائے ساڑھے 8 بجے ہوگا۔