چندی گڑھ: (دنیا نیوز) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سنگھ نے کہا کہ میچ میں ہاتھ کیوں نہ ملایا؟
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگو نت مان سنگھ کا کہنا ہے کھیل کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے، ہاتھ نہیں ملایا کیا اس سے آپریشن سندور جیت گئے؟ پاکستان کے ساتھ کھیلے ہیں، کیچ بھی پکڑے ہیں، یا ایسے کہتے ہم نے گیند کو ہاتھ نہیں لگانا،پاکستان کا بلا لگا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سرداروں سے کیا قصور ہو گیا انہیں پاکستان عبادت کیلئے نہیں جانے دیتے، اگر میچ کھیل سکتے ہیں تو کرتار پور جانے کی اجازت دینے میں کیا حرج ہے؟