دبئی: (دنیا نیوز) دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج شام ساڑھے 7 بجے ہونے والی پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے رات 9 بجے شیڈول پریکٹس سیشن بھی ملتوی کئے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کل شیڈول ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے تاہم پی سی بی نے فی الحال اس کی تصدیق نہیں کی۔
اس پیشرفت کے بعد پی سی بی حکومت سے مشاورت کرے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرے گا، امکان ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا باضابطہ مؤقف پیش کرے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر سکتی ہے۔