ایشیا کپ: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دیدی

Published On 15 September,2025 05:05 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عمان کو 42 رنز سے شکست دیدی۔

173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 130 رنز پر بناکر آؤٹ ہوگئی، آریان بشت نے 24، جتیندر سنگھ اور ونائیک شُکلا نے20،20 رنز اسکور کیے۔

یو اے ای کی طرف سے جنید صدیقی نے 4، محمد جواد اللّٰہ اور حیدر علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

قبل ازیں زید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں ہونیوالے ایونٹ کے ساتویں میچ میں عمان کرکٹ ٹیم کے کپتان جتیندر سنگھ نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، کپتان محمد وسیم 69 اور علیشان شرافو 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

عمان کی جانب سے جیتن رامنندی نے 2 جبکہ حسنین شاہ اور سمے شریواستو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔