دبئی: (دنیا نیوز) ٹی 20 ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کو چھکا مارنے کا اعزاز حاصل کیا۔
صاحبزاد فرحان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں جسپریت بمرا کو چھکا مارنے والے پہلے پاکستانی بیٹر ہیں، اس دوران جسپریت بمرا نے 400 گیندیں کرائیں لیکن یہ اعزاز صاحبزادہ فرحان کو ملا۔