دبئی: (دنیا نیوز) پاکستانی جارح بلے باز صائم ایوب نے کہا کہ وکٹ خشک ہے، روایتی حریف بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنا اچھا ہوگا۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی جارح مزاج بیٹر صائم ایوب نے کہا کہ بطور ٹیم ہم ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کی پرفارمنس ایک دو، میچز میں اچھی نہ بھی ہو تو وہ بڑا میچ جتوا کر کور کر لیتا ہے۔
صائم ایوب کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ہر کوئی ایک، ایک میچ جتواتا رہے تاکہ کمبی نیشن بنے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ لوگوں کے لیے بڑا ہوتا ہے، ہم بطور ٹیم ہر میچ کے لیے تیاری کرتے ہیں۔