لاہور: (دنیا نیوز) ایشین کرکٹ کونسل نے پاک بھارت میچ کی مزید ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کر دیں۔
شائقین کرکٹ پریمیم ٹکٹ کم سے کم 212.53 امریکی ڈالر میں خرید سکتے ہیں، پریمیم ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 255.04 امریکی ڈالر میں خریدی جاسکتی ہے۔
پاک بھارت میچ کی گرینڈ لاؤنج ہاسپٹیلٹی ٹکٹ 991.83 ڈالر میں دستیاب ہے جبکہ پاک بھارت ٹاکرے کی باؤنڈری لاؤنج ہاسپٹیلٹی ٹکٹ 1700.27 امریکی ڈالر میں دستیاب ہے۔