ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمتیں کم کر دی گئیں

Published On 11 September,2025 02:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک بھارت ایشیا کپ میچ کے ٹکٹوں کی قیمتیں کم کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے میچ کے ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں، پریمیم انکلوژر کے زیادہ تر ٹکٹس تاحال فروخت نہیں ہوسکے۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ توقعات سے کم ہے جس کی وجہ سے منتظمین نے ٹکٹ کی قیمتیں کم کر دیں، فروخت میں سست روی کی وجہ سے ٹکٹ کی قیمت 475 درہم سے کم کر کے 350 درہم کر دی گئی۔

واضح رہے کہ شائقین کرکٹ نے مہنگے ٹکٹس کا شکوہ کیا تھا۔