بھارتی عوام کی انتہا پسندی، محسن نقوی سے ہاتھ ملانے پر سوریا کمار کو غدار قرار دیدیا

Published On 11 September,2025 03:00 am

دبئی: (دنیا نیوز) بھارتی عوام کی انتہا پسندی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو صدر ایشین کرکٹ کونسل سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی عوام نے اپنے ہی کپتان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، محسن نقوی کے ساتھ ہاتھ ملانے پر سوریا کمار یادیو کو غدار قرار دے دیا، ایک صارف نے لکھا ہاتھ ملانا اور تصاویر بنوانا بے شرمی کی انتہا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا پتہ نہیں یہ لوگ آئینے میں اپنے چہرے کیسے دیکھتے ہیں، بھارتی کپتان نے ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کے دوران محسن نقوی سے ہاتھ ملایا تھا۔