لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیل میں سپورٹس مین سپرٹ کی شدید کمی دیکھنے کو ملی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹویٹ میں کہاکہ سپورٹس مین شپ کی کمی بالکل مایوس کن ہے، کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا کھیل کی روح کے منافی ہے، امید ہے آئندہ فتوحات کا جشن تمام ٹیمیں ساتھ منائیں گی۔
واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں اڑا دی تھیں، کپتان سوریا کمار اور سلمان علی آغا نے ٹاس کے وقت ہاتھ نہیں ملایا تھا، میچ ختم ہونے پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے بغیر ہاتھ ملائے چلے گئے تھے۔

			
			
			
			
			
			
			
			
  
          
		  
         
		  
         
		  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
