دبئی: (دنیا نیوز) ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔
سری لنکا نے ہانگ کانگ کی جانب سے ملنے والا 150 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا 68رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، کوشال پریرا اور ویندو ہسارنگا نے 20،20رنز بنائے ۔
قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے نزاکت خان 52 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ انشے راتھ 48، ذیشان علی 23، کپتان یاسم مرتضیٰ 5 اور بابر حیات 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اعزاز خان 4 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
سری لنکا کی جانب سے دُشمانتا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ داسن شناکا اور ونندو ہسارنگا نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

			
			
			
			
			
			
			
			
  
          
		  
         
		  
         
		  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
