دبئی: (دنیا نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے کیوں کہ فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی کندھے کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لیے مکمل فٹ قرار نہیں دیا۔
افغان کرکٹ بورڈ مکمل فٹنس اور ری ہیب کے لیے نوین الحق انگلینڈ جائیں گے، جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق کی جگہ فاسٹ بولر عبداللہ احمد زئی کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے گروپ بی میں موجود ہے جہاں وہ ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، افغانستان نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دی تھی۔