ایشیا کپ: بنگلا دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دیدی

Published On 16 September,2025 07:09 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) ایشیا کپ 2025 میں بنگلا دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دیدی۔

155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم آخری گیند پر 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، رحمان اللہ گرباز 35 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

قبل ازیں زید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹ کے 9ویں میچ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، تنزید حسن 52 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سیف حسن نے 30، شمیم حسین نے 11، توحید ہردوئی نے 26 اور نور الحسن نے 12 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2، 2 جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے ایک وکٹ حاصل کی۔