ایشیا کپ: بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی

Published On 19 September,2025 07:06 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی۔

189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی، عامر کلیم 64 اور حماد مرزا 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

قبل ازیں زید سٹیڈیم ابوظہبی میں ہونیوالے ایونٹ کے 12ویں میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے عمان کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، سنجو سمسین 56 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے ابھشیک شرما 38، تلک ورما29،اکشر پٹیل نے 26 رنز بنائے ، شبمن گل، شیوم دوبے 5،5، ہاردیک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ ایک ایک رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

عمان کی جانب سے شاہ فیصل ، عامر کلیم اورجیتن رامانندی نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں کل سے سپر فور مرحلے کاآغاز ہو گا، پہلا میچ گروپ بی میں پہلی اور دوسری پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 21 ستمبر کو ایونٹ میں دوبارہ مد مقابل ہوں گی۔