لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ساؤتھ افریقہ وویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف مسلسل دوسری سنچری بنانے پر پاکستانی بیٹر سدرہ امین کومبارکباد دی۔
پی سی بی سے جاری اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سدرہ امین نے دونوں میچز میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا، قومی کرکٹر کی دونوں اننگز کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سدرہ امین نے اپنی محنت اور صلاحیتوں سے بہترین کارکردگی دکھائی،امید ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی سدرہ امین ایسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔