ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

Published On 17 October,2025 11:01 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے ڈی ایل ایس میٹھڈ کے تحت ملنے والا 121 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان وولوارڈٹ 60 اور تزمین برٹس 55 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

قبل ازیں سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونیوالے میچ میں سری لنکا ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی اننگز کے دوران 13ویں اوورز کے آغاز پر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ کو روک دیا گیا، سری لنکا نے 12.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنائے۔

تاہم بارش کے باعث میچ کو 20، 20 اوورز تک محدود کردیا گیا جس کے باعث سری لنکا نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے مگر جنوبی افریقا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت جیت کیلئے 121 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔