38 سالہ آصف آفریدی نے پہلے میچ میں ہی 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Published On 22 October,2025 01:00 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹر آصف آفریدی نے اپنے پہلے میچ میں ہی منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے سپنر آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، بائیں ہاتھ کے سپنر آصف آفریدی ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔

ان سے قبل انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی۔