ویمنز ورلڈ کپ: قومی ٹیم اپنا چھٹا میچ آج افریقہ کیخلاف کھیلے گی

Published On 21 October,2025 09:59 am

کولمبو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا چھٹا میچ آج جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان کے ایونٹ میں دو پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ پکی کر چکی ہے۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنے چھٹے میچ سے ایک روز قبل بارش کے باعث پریماداسا سٹیڈیم میں ٹریننگ نہ کر سکی۔

کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس کی جہاں پلیئرز نے نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی جم کے پریکٹس کی، کوچز نے پاور ہٹنگ اور سکلز ڈیولپمنٹ کے بارے پلئیرز کو ٹپس دیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے 5 میچز کے بعد 2 پوائنٹس ہیں، قومی ٹیم نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا، 2 پوائنٹس بھی ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے ملا ہے۔