ممبئی: (ویب ڈیسک) ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا نے پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بنگلادیش کو 7 رنز سے شکست دے دی۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 195 رنز بناسکی، کپتان نگار سلطان کی 77 اور شرمین اختر کے 64 رنز کی اننگز بھی کسی کام نہ آئی۔
سری لنکا کی جانب سے چماری نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسینہ پریرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
قبل ازیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 48.4 اوورز میں 202 رنز بناکر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
سری لنکا کی جانب سے حسینہ پریرا نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نکلشیکا سلوا 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، چماری اتھاپتو 46 رنز بنا کر نمایاں رہیں تاہم دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔
بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رابعہ خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔