کولمبو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا، میچ کے بے نتیجہ ختم ہونے پر جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستانی ویمنز ٹیم نے 25 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنزبنائے تھے۔
قومی ٹیم کی جانب سے منیبہ علی نے 22، عمیمہ سہیل 3، سدرہ امین 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، نتالیا پرویز نے 10، کپتان فاطمہ ثنا صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں جب کہ عالیہ ریاض 28 اور سدرہ نواز 6 رنز پر کریز پر موجود تھیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لیا ہاہوہو نے 2، جیسز کرر، امیلا کرر اور ایڈن کارسن نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔