لاہور: (دنیا نیوز) شائقین کرکٹ کیلئے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک بارپھر آمنے سامنے ہوں گی۔
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہوں گی، ایمرجنگ ایشیا کپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں عمان اور یو اے ای شامل ہو گا۔
واضح رہے کہ ایمر جنگ ایشیا کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی اے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشن کی فل سٹرینتھ ٹیمیں حصہ لیں گی، ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز میں بھی نومبر میں پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈول ہے۔



