بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Published On 31 October,2025 10:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی سٹار کرکٹر و سابق کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لاہور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جب بابر اعظم بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو انہوں نے 129 میچز کی 122 اننگز میں 4223 رنز بنا رکھے تھے۔

پاکستانی سٹار بیٹر کو روہت شرما کی جگہ لینے کے لیے صرف 9 رنز درکار تھے۔ یہ سنگ میل عبور کرتے ہی وہ 4232 رنز کے ساتھ ٹی 20 انٹرنیشنل کے سب سے کامیاب بیٹر بن چکے ہیں۔

روہت شرما نے 4231 رنز 159 میچز کھیل کر بنائے اور ان کی رنز بنانے کی اوسط 32 رہی جب کہ بابر اعظم نے یہ اعزاز اپنے 130 ویں ٹی 20 انٹرنیشنل اور 122 ویں اننگ میں حاصل کیا۔ ان کی رنز بنانے کی اوسط 39.46 کی اوسط سے نمبر ون بیٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

بابر اعظم نے اب تک اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم جنہوں نے ماضی میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے تن تنہا کئی میچز پاکستان کو جتوا رکھے ہیں۔