فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز میں کیلئے فیصل آباد پہنچ گئیں۔
آج فیصل آباد میں دونوں ٹیمیں بھرپور پریکٹس کریں گی، پاکستانی ٹیم صبح ساڑھے 11 بجے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دوپہر 2 بجے پریکٹس کرے گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر کو فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز دو، ایک سے اپنے نام کی تھی۔



