ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، کویت کو شکست

Published On 07 November,2025 08:46 am

ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ کامیابی سے جیت لیا، سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے کویت کو آخری گیند پر 4 وکٹوں سے شکست دی۔

کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 123 رنز بنائے جبکہ اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جواب میں پاکستان نے ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا، پاکستان کے بھی صرف دو کھلاڑی ہی آؤٹ ہوئے۔

قومی کپتان عباس آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 55 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے اور ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں معاز صداقت اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اس جیت کے بعد ایونٹ میں قومی ٹیم کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں۔