لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، حسن نواز نے اپنے نومولود بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا ہے۔
ادھر سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 و ون ڈے سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے نوجوان مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو قائداعظم ٹرافی میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے جس کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہو گا۔



