فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی۔
فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ میں فیصلہ کن ون ڈے میچ کے لیے ٹاس ہوا، جنوبی افریقہ نے جیت کر بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 143رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک53اور پریٹوریس39رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ میتھیو بریٹزکی اور پیٹر نے 16،16رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کے 7کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے،قومی ٹیم کی جانب سے ابرار احمد نے 4،شاہین شاہ آفریدی،سلمان علی آغا اور محمد نواز نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم نے آسان ہدف کے تعاقب میں 3وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنا لیے، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 77رنز بناکر نمایاں رہے، بابر اعظم نے 27 رنز، محمد رضوان 32 اور سلمان آغا پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ قومی ٹیم دوسرا جنوبی افریقہ اور اب فیصلہ کن معرکہ بھی پاکستان نے اپنے نام کیا۔



