لاہور:(دنیا نیوز) ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔
کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری بی سی سی آئی دیوا جیت سائیکیا کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ہے، ملاقات آئی سی سی کے آفیشل کے ذریعے ہوئی۔
ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ امید ہے ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا، آئی سی سی نے میرے اور محسن نقوی کے درمیان میٹنگ کا اہتمام کرایا،جس میں سینئر عہدیدار بھی موجود تھا
دیوا جیت سائیکیا نے اِس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مذاکراتی عمل شروع کرنے کے لیے مثبت قدم تھا، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، یقین ہے معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔



