پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا

Published On 08 November,2025 01:39 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کا فاتح کون؟فیصلہ آج ہوگا۔

دونوں ٹیمیں تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹکرائیں گی، پاکستانی کھلاڑیوں کا آپشنل ٹریننگ سیشن ہوا، کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، حارث رؤف، حسیب اللہ، فیصل اکرم اور حسن نواز نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔

دونوں ٹیموں میں سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے ہرایا تھا، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر لی تھی۔