راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 11, 2025
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امن و استحکام کے ساتھ ساتھ کھیلوں و دیگر سرگرمیوں کا فروغ ہمارا مشترکہ مقصد ہے۔
واضح رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب آج دوپہر اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔



